وزیرِ اعظم عمران خان نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی ملاقات،ادارے میں جاری اصلاحات اور تنظیمِ نو پر بریفنگ دی

180
وزیرِ اعظم عمران خان نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی ملاقات،ادارے میں جاری اصلاحات اور تنظیمِ نو پر بریفنگ دی

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے سرمایہ کاری بورڈ سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے تجاویز طلب کرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ اقدامات کی تکمیل کو معینہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ ہدایات وزیرِ اعظم عمران خان نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ احسن اظفر سے گفتگو کرتے ہوئے دیں جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کو سرمایہ کاری بورڈ میں جاری اصلاحات اور تنظیمِ نو پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سرمایہ کاری بورڈ کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی اور اسے مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کو ایک سسٹین ایبل ادارہ بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سرمایہ کاری بورڈ آئندہ سال بین الاقوامی سرمایہ کاری سمٹ اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی ایک علیحدہ سرمایہ کاری سمٹ منعقد کرنے جا رہا ہے۔