وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

92
Prime Minister Shahbaz Sharif
Prime Minister Shahbaz Sharif

دوحہ۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے منتخب شدہ عہدیداران پاکستان میں براڈکاسٹنگ کو بین الاقوامی معیار سے آہنگ کرنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم نے نو منتخب چیئرمین میاں عامر محمود، سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال اور وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےدیگر تمام نومنتخب عہدیداران بشمول سیکرٹری جنرل شکیل مسعود، جوائنٹ سیکرٹری احمد زبیری اور فنانس سیکرٹری اطہر قاضی کو بھی مبارک باد دی اور پی بی اے کے تمام نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ نئے منتخب شدہ عہدیداران براڈ کاسٹنگ، براڈکاسٹنگ ہاؤسز کے مسائل کے حل اور ایسوسی ایشن کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ وزیرِاعظم نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ نئے منتخب شدہ عہدیداران پاکستان میں براڈکاسٹنگ کو بین الاقوامی معیار سے آہنگ کرنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔