اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے کاروباری مراکز میں چار ہزار دکانوں کو تعمیر کر دیا ۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے ضلع شمالی وزیر ستان کی تحصیل میں آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے کاروباری مراکز کی چار ہزار دکانوں کو تعمیر کرکے مقامی تاجروں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق متاثر تجارتی مراکز کی دکانوں کو گذشتہ تین سالوں میں تعمیر کر کے دیا ہے او تاجروں نے تعمیر ہونے والی دوکانوں میں اپنے کاروبار کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔ حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران متاثرہ تجارتی مراکز کے تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ متاثرہ تجارتی مراز کو تعمیر کر کے دیا جائے ۔ تاجروں کا اس مطالبہ کے پیش نظر وفاقی حکومت کے تعاون سے تحصیل میران شاہ کی متاثرہ چار ہزار دوکانوں کو تعمیر کر کے دیا ہے۔