اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مبشر حسن اور اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔
وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ مبشر حسن کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ والد ایسی ہستی ہے جس کی عظمت کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ والد خاندان کا ستون ہوتا ہے اور اس کے انتقال سے خاندان میں ایسی کمی پیدا ہوتی ہے جسے پورا کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شاہیرہ شاہد نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔