وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فضل عباس میکن کا 19ویں کامسیٹس رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب

191
APP05-17 ISLAMABAD: May 17 – Federal Secretary Ministry of Science and Technology Fazal Abbas Maken addressing during inaugural session of 19th meeting of COMSATS Coordinating Council. APP photo by Javed Qureshi

حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے ترقی پذیر ممالک کو غربت اور پسماندگی کے شکنجے سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے، وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فضل عباس میکن کا 19ویں کامسیٹس رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) حکومت پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے ترقی پذیر ممالک کو غربت اور پسماندگی کے شکنجے سے نکالنے کیلئے اس میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر کمیشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی برائے جنوب میں پائیدارانہ ترقی (کامسیٹس) کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فضل عباس میکن نے 19ویں کامسیٹس رابطہ کونسل کے اجلاس کے افتتاحی سیشن میں خطاب کے دوران کیا ۔ اس سال کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کونسل میٹنگ کے انعقاد کا اعزاز حاصل کیا۔ جس کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر امتیازی مراکز کے نیٹ ورک کے طور پر چار براعظموں میں پھیلے کامسیٹس کے ساتھ الحاق شدہ اداروںمیں سے کسی بھی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ادارے میں ہوتا ہے ۔