وفاقی سیکریٹری انسداد منشیات اکبر کی زیر صدارت منشیات کے شکار افراد کے علاج معالجہ اور بحالی کے بارے میں تکنیکی کمیٹی کا اجلاس

81

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وفاقی سیکریٹری انسداد منشیات اکبر درانی کی زیر صدارت منشیات کے شکار افراد کے علاج معالجہ اور بحالی کے لئے ریگولیٹری فریم ورک کے بارے میں تکنیکی کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔

وفاقی سیکریٹری کو متعلقہ ایجنڈے کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں علاج معالجہ سے متعلق مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے پر غور کیا گیا۔ سیکریٹری انسداد منشیات کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو منشیات کا شکار افراد کے علاج معالجہ کیلئے مثالی انتظامات کے مقصد کے حصول کے لئے اجتماعی طور پر کام کرنا چاہئے۔

اکبر درانی نے علاج معالجہ کے عالمی معیارات کو اپنانے اور منشیات کے شکار افراد کو معمول کی زندگی میں واپس لانے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یو این او ڈی سی، ڈبلیو ایچ او، یو این ایڈز، وزرت قومی صحت اور وزارت انسداد مننشیات کو متفقہ طور پر منشیات کی لعنت کے خلاف ڈھال کے طور پر کام کرنا چاہئے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز وزارت انسداد منشیات، یو این او ڈی سی، یو این ایڈز، پپس، یو این ڈی پی کے نمائندے، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے قائم مقام سی ای او اور وزارت انسداد منشیات کے حکام نے شرکت کی۔