وفاقی مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ اپنے دو روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے

60
وفاقی مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ اپنے دو روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے

گلگت۔12مئی (اے پی پی):وفاقی مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ دو روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے۔گلگت آمد پر قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی انجنئر محمد اسماعیل، سعدیہ دانش، غلام شہزاد آغا، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی، آئی جی گلگت بلتستان سعید وزیر اور دیگر آفیشلز نے استقبال کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود ت، سیکرٹری کشمیر افیئزر شیر عالم مسعود بھی ہمراہ ہیں۔قمرزمان کائرہ دورے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، وہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان سے بھی ملاقات کریں گے۔وفاقی مشیر ششپیر گلیشئر کے پھٹنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہنزہ کا بھی دورہ کریں گے۔