
اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی جلد ستاروں سے بھی آگے جائے گی، پاکستان اور چین 2018 ءمیں اپنا سیٹلائٹ لانچ کریں گے، رواں سال فاٹا کی پہلی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا،پاک چین دوستی کے 65 سال دونوں ممالک کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، چین پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کرنے والا نمبر ون ملک بن گیا ہے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کی قیادتوں کے وژن کا ملاپ ہے ،سیاسی استحکام اور پالسیوں میں تسلسل سے ہی کامیابی ممکن ہے، اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ہے ۔