وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کے شوہر کو ٹیلیفون،تعزیت کا اظہار کیا

322

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگز یب نے عمران خان کے لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کے شوہر کو ٹیلیفون کیا اور صدف نعیم کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں، صدف نعیم اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوگئیں۔’

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی ٰسے دعا ہے کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین