اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پانچ سال کی کرپٹ حکومت کے بعد دیوالیہ ہوتی معیشت حوالے کرنے والوں نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کر لی ہے ) ن( لیگ والوں سنجیدگی سے جھوٹ بولنے میں بھی مہارت حاصل کرلی ہے۔جمعرات کو حمزہ شہباز کے ملکی معیشت بارے بیان پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ چوری اور سینہ زوری کی ایسی مثالیں کم ملتی ہیں کیونکہ اتنی سنجیدگی سے جھوٹ بولنا کافی مشکل کام ہے۔ ان ن لیگ والوں نے اس آرٹ میں بھی پی ایچ ڈی کی ہے لہذا انھیں اب کچھ بھی مشکل نہیں لگتا ۔