کراچی۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے گورنر ہاﺅس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور بعدازاں گورنرسندھ کے ہمراہ لاءاینڈ آرڈر کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیز کے سنیئر افسران بھی موجود …
گورنر سندھ کا وزیر مملکت برائے داخلہ کے ہمراہ لاءاینڈ آرڈر کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس و پریس کانفرنس

مزید خبریں
کراچی۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے گورنر ہاﺅس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور بعدازاں گورنرسندھ کے ہمراہ لاءاینڈ آرڈر کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیز کے سنیئر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں صوبے اور بالخصوص کراچی کی امن و امان کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی زیر بحث آئے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے امن میں رینجرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سیف سٹی ماڈل نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے شرپسندوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر شہریار آفریدی کو کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ امن دشمنوں کے خلاف کارروائی اور سخت ترین ایکشن میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ شہر یار آفریدی نے کہا کہ ریاست کے تمام شہریوں کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، گراوئنڈ انٹیلی جنس اور مشترکہ کارروائیوں کے ذریعے شرپسندوں کے نیٹ ورک کو توڑا جائے تاکہ محفوظ و پرسکون معاشرے کا مستقل قیام یقینی بنایا جاسکے۔







