وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا سینئر صحافی سہیل عبدالناصر کے انتقال پر اظہار افسوس

60

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے سینئر صحافی سہیل عبدالناصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سہیل عبدالناصر پیشہ ورانہ اصولوں پر کاربند صحافی تھے، وہ ذاتی طور پر انتہائی کھرے کردار کے مالک شخص تھے، شعبہ صحافت میں ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔