وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں مسلسل چوتھی کامیابی پر مبارکباد

143
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں نمیبیا کو شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور شاندار کامیابی پر مبارکباد ہیش کرتے ہیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بہترین کھیل پیش کیا جس پر ان کے مشکور ہیں۔