وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی پاکستان مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

157

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کو گلدستہ بھی پیش کیا۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انجینئر امیرمقام نے چوہدری شجاعت حسین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پنجاب کے صوبائی وزیر شافع حسین بھی موجود تھے۔