وفاقی وزیر انسداد منشیات سردارعلی محمد مہر کااے این ایف ڈائریکٹوریٹ پشاورکادورہ

130
APP103-26 PESHAWAR: November 26 - Minister for Narcotics Control Sardar Ali Muhammad posing for group photo with Joint Director of KP ANF Lt. Col. Faisal Javed and other officials during his visit at KP ANF Headquarters. APP photo by Shaheryar Anjum

پشاور۔26 نومبر(اے پی پی)وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات سردار علی محمد خان مہر نے اے اےن اےف رےجنل ڈائرےکٹورےٹ پشاورکادورہ کےا۔وفاقی وزیر کو ایکٹنگ فورس کمانڈراے اےن اےف پشاور لیفٹیننٹ کرنل فیصل جاوید اور سٹاف آفیسرز نے خوش آمدید کہا۔ لیفٹیننٹ کرنل فیصل جاویدنے وفاقی وزےرکوبرےفنگ دی۔ وفاقی وزےر نے محدود وسائل کے باوجود اے اےن اےف کے آپرےشنل اقدامات کو سراہا اور افسران اور نوجوانوں کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔ وفاقی وزےرنے ایکٹنگ فورس کمانڈر اے این ایف پشاور کویونیورسٹی اور کالجز کی سطح پرمنشےات کے استعمال اوراس کی روک تھام کے لئے مقامی انتظامےہ اور پولےس کے ساتھ مل کر موثر اقدامات کرنے کی کوششوں کو سراہا۔