وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا ٹویٹ

73

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نسل پرست اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام اور مسجد اقصیٰ میں عبادات اور اذان دینے سے روکنے کی کوششوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی قیادت کا کوئی بیان سامنے نہ آنا افسوسناک امر ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یو این ایچ سی آر کی جانب سے بیان یا ٹویٹ تلاش کئے لیکن کہیں پر کوئی بیان یا ٹویٹ سامنے نہیں آیا۔ ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی چیف مچل بیچلٹ کو اپنے ایک ٹویٹ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کام اور ظلم کے خلاف آپ کی جدوجہد کی معترف ہوں تاہم میں یہ سمجھنے میں قاصر ہوں کہ آپ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر قتل کی مذمت کیوں نہیں کی ہے اور نہ ہی محصور فلسطینیوں کی کم از کم اعلانات / سفارتی اعتبار سے مدد فراہم کی ہے۔