اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ وفاقی وزیر نے شہداء کی سیلاب کے دوران خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔