وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی آئی ٹی یو سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

108
وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی آئی ٹی یو سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے عالمی ٹریڈ یونین کنفیڈریشن (آئی ٹی یو سی) کے سیکرٹری جنرل لک ٹرائی اینگل سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مزدوروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری سالک حسین نے فلسطینی مزدوروں اور فلسطین کے مسئلے کے لئے عالمی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) میں آواز اٹھانے پر آئی ٹی یو سی کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔آئی ٹی یو سی کے سیکرٹری جنرل نے قانونی اور منصفانہ مزدور ہجرت کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں اور آئی ایل او کے کنونشنز کی پابندی میں پاکستان کی سرگرم شمولیت کو سراہا۔

چوہدری سالک حسین نے آئی ٹی یو سی کے سیکرٹری جنرل کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور بتایا کہ حکومت پاکستان مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔