وفاقی وزیر برائے تجارت انجینئرخرم دستگیر خان کا اظہارخیال

126
شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ،نیشنل گرڈ سسٹم میں مزید 1320 میگاواٹ کا اضافہ ہو گا ، خرم دستگیر

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ بارے مذاکراتی ٹیم کو مختلف شعبوں کی مقامی صنعتوں کے تحفظات کو دور کرنا چاہیئے، دنیا کے مارکیٹوں تک تجارتی رسائی کے لیے وزیراعظم کے وژن کے مطابق تجارتی ماحول آزادانہ بنایا جائے گا جس سے پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی یقینی ہوجائے گی۔ یہ بات انہوں نے یہاں تھائی لینڈ میں آزادانہ تجارت معاہدہ کے سٹیٹس بارے ہونے والے جاری مذاکرات کے سلسلہ میں بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ان مذاکرات کا پانچواں دور15 نومبرسے لے کر18نومبر2016ءتک بنکاک میں منعقد ہوگا پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین تجارتی حجم 2015-16ءکے آخر تک 845ملین ڈالرز تھا۔ جس میں پاکستان کی 107ملین ڈالرز مالیتی برآمدات اور 845ملین ڈالرز کی درآمدات تھیں۔