- Advertisement -
برآمدات تاریخ میں پہلی بار 25 ارب ڈالر کے ہدف سے تجاوز کرگئی ہیں،زندہ لائیو سٹاک کی برآمدات پر پابندی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،عالمی منڈیوں میں مسابقت کے لئے اردو میں تمام معلومات فراہم کردیں، بھارت کو جپسم اور سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ ہوا
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 17فروری(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ 2014-15ءمیں تجارتی خسارہ 22 ارب 16 کروڑ ڈالر تھا‘ زندہ لائیو سٹاک کی برآمدات پر پابندی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں‘ اس پر پابندی اٹھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں‘ پاکستان کی برآمدات تاریخ میں پہلی بار 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=236
- Advertisement -