اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ فریقین نے اقتصادی تعاون، تجارتی اقدامات اور سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر سید نوید قمر نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی موجودہ سطح پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔امریکی سفیر نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت کا امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔