وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سکولوں کو بند کئے جانے کی افواہوں کی تردید

227
زرداری ٹولے کا مشن کرپشن اور لوٹ مار ہے ،پیپلزپارٹی کا نام نہاد لانگ مارچ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا،عوام ظالم لٹیروں سے سندھ کی پسماندگی کا حساب لیں گے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے ایک مرتبہ پھر سکولوں کو بند کئے جانے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی تعلیمی ادارہ بند نہیں ہو گا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم صورتحال اور طلبا کی صحت کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور دیگر سٹاف ممبران ہمارے لئے انتہائی اہم ہیں لیکن صورتحال ایسی نہیں کہ سکولوں کو بند کیا جائے۔