وزیر اطلاعات پنجاب کی الحمرامیں اسم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام نامی کی خوبصورت تحریروں کی نمائش میں شرکت

لاہور۔2نومبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الحمراءآرٹ گیلری میں فرانس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے متعلق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے جواب میں اسم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام نامی کی خوبصورت تحریروں کی نمائش میں شرکت کے موقع پر مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر میں …

لاہور۔2نومبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الحمراءآرٹ گیلری میں فرانس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے متعلق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے جواب میں اسم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام نامی کی خوبصورت تحریروں کی نمائش میں شرکت کے موقع پر مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر میں نے بطور وزیر اطلاعات پنجاب 2018 سے اس نمائش کا آغاز کیا جسکا مقصد نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام اور انکی ذات سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دو سالوں میں اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی رہنماﺅں کے سامنے ناموس رسالت کی جنگ لڑی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا ایمان ہے جو نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نام کی بے حرمتی کرے گا وہ خود خاک میں مل جائے گا۔ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے پاکستان کے حوالے سے ملک دشمن طاقتوں کے پراپیگنڈا پر بات کر کے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی بھارت واپسی پر واویلا کرنے والے شاید حقائق سے واقف نہیں، ستائیس مئی انیس سو نناوے کو گارگل جنگ کے دوران پاک فوج نے کمال جرات سے بھارت کے مگ۔21 طیارے کو تباہ کر کے انکے ونگ کمانڈر کو گرفتار کیا۔ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے فوری طور پر پائلٹ کو کسی بھی سرکاری ایجنسی کی حراست میں رکھنے کی بجائے دوران جنگ پوری عزت کے ساتھ جنیوا کنونشن کی آڑ میں سویلین حراست میں رکھنے کے بعد اپنے دوست واجپائی کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس امر کے پس پردہ بھارت میں اپنے کاروبار کو فروغ دینا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی غلطی پر معافی کوئی اعلٰی ظرف ہی مانگ سکتا ہے۔ مزار قائد کی بے حرمتی پر بیگم صفدر اعوان، صفدر اعوان سمیت کسی پی ڈی ایم لیڈر کو معافی مانگنے کی توفیق نہیں ہوئی جبکہ ام رباب کو بے نظیر کے مزار پر اس لیے نہیں جانے دیا گیا کہ مزار کی بے حرمتی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت بلوچستان کی علیحدگی اور ملک میں دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے لیکن اس کے بیانیے کو پھیلانے والے ایاز صادق کے بیانات کو بھی مولانا فضل الرحمن ملکی اداروں کی تضحیک نہیں سمجھتے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل شریف کے پوشیدہ عزائم ان کے اپنے پارٹی کارکنان پر بھی عیاں ہو چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے کارکنان اور لیڈران بھی انکے بیانیے سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں، ن لیگ کا ووٹر سو فیصد محب وطن ہے اور وہ اپنی پارٹی قیادت کے کرتوتوں سے باخبر ہے۔ محمود خان اچکزئی نے بھی کہا کہ اردو ہماری قومی زبان نہیں ہے لیکن کسی ایک رہنما نے بھی اس بیان کی مذمت نہیں کی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم دسمبر کا مہینہ نہیں نکالے گی اور ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز مسلم لیگ(ن) کو اپنے نام سے رجسٹر کروانے کی کوشش کر رہی ہےں، شریف خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے، دنیا کو دکھانے کے لیے آج حمزہ شہباز اور بیگم صفدر کا ملنا میری پیش گوئی کو غلط ثابت کرنے کی کوشش تھی۔ میڈیا کارکنان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل شریف ن لیگ کے بیٹ رپورٹر کو اپنی تقریبات میں نہیں بلاتے، اگر بلائیں تو اندر نہیں بٹھاتے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو بھی عزت دیں۔