ہری پور۔3اپریل (اے پی پی):حطار گرڈ سے منسلک سورج گلی ون فیڈر کی مین کیبل متاثر ہونے کے باعث خانپور کے مختلف علاقہ جات کی بجلی معطل ہو گئی۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کے فوری نوٹس پر مینٹینس ٹیم نے بجلی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا۔
پیسکو ذرائع کے مطابق حطار میں 132 کے وی اے گرڈ سٹیشن سے منسلک سورج گلی ون فیڈر کی مین کیبل ڈیمیج (متاثر) ہونے کی وجہ سے خانپور، درہ، کھوئی میرا، قریشی آباد و دیگر ملحقہ علاقہ جات کی بجلی معطل ہو گئی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے فوری نوٹس پر بجلی بحالی کیلئے مینٹینس ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے۔ پیسکو ذرائع نے بتایا کہ چار سے پانچ گھنٹوں کے دوران مرمتی کام مکمل کر کے بجلی بحال کر دی جائے گی۔