وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت مردم و خانہ شماری تیاریوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس

97
APP63-27 ISLAMABAD: February 27 – Finance Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar chairing a meeting to review preparations for Population & Housing Census. APP

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت مردم و خانہ شماری تیاریوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس‘ پاکستان بیورو برائے شماریات کے سربراہ کی وفاقی وزیر کو تیاریوں کے متعلق بریفنگ

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت مردم و خانہ شماری تیاریوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے سربراہ نے وفاقی وزیر کو تیاریوں کے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ فیلڈ ورک بڑی تیزی کے ساتھ کیا جا رہا ہے اور شماریاتی سامان ملک کے مختلف علاقوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی عملہ کی تعیناتی سمیت تمام انتظامات مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ عملہ کی تربیت مکمل ہونے کے قریب ہے اور انہیں متعلقہ شماری بلاکس میں تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے مردم و خانہ شماری کے حوالہ سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کی گئی تشہیری مہم سے بھی آگاہ کیا۔