وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق کا 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم بانڈ کے اجراءکے موقع پر خطاب

131
APP78-10 ISLAMABAD: March 10 – Finance Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar addressing launching ceremony of Premium Prize Bond. APP

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) حکومت نے ملک میں پہلی مرتبہ اندراج کے ساتھ 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم بانڈ کا اجراءکردیا۔ 40 ہزار روپے مالیت کے بانڈ پر بڑا انعام 8 کروڑ روپے ہو گا جبکہ بانڈز پر سہ ماہی انعامات کے ساتھ ششماہی منافع بھی دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق نے جمعہ کو یہاں ایک تقریب میں پریمیئم بانڈز کا باقاعدہ اجراءکیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ بانڈز کا استعمال کالے دھن کو سفید کرنے کےلئے کئے جا رہے تھے جسے روکنے کےلئے حکومت نے 40 ہزار کے بانڈز کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ بانڈز کا غلط استعمال نہیں ہو سکے گا، پوری دنیا میں رجسٹرڈ بانڈز جاری کئے جاتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ بانڈز، افراد، نجی و سرکاری کمپنیوں کےلئے دستیاب ہوں گے تاہم بنک انہیں نہیں خرید سکیں گے۔