وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل سے چینی پاور جنریشن کمپنیوں کے وفد کی ملاقات

151

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل سے جمعرات کو چینی پاور جنریشن کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان، ظفرالدین محمود ایس اے پی ایم، طارق فاطمی ایس اے پی ایم، رانا احسان افضل وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت، کوآرڈینیٹر ،بلال اظہر کیانی، چیئرمین نیپرا اور سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔چینی وفد کی قیادت سی ای او چائنا حب کول پاور پراجیکٹ مسٹر رین لیہو، سی ای او ساہیوال کول پاور پراجیکٹ مسٹر لی ژن اور سی ای او پورٹ قاسم پاور پلانٹ نے کی ۔

چینی وفد نے اجلاس کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وزراءنے پاکستان کی ترقی میں چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون اور سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اجلاس نے ان کے مسائل سنے اور وفد کو یقین دلایا کہ وہ جلد از جلد مسائل کو حل کر کےان کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔اور اس طرح پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کرنے کو یقینی بنایا جائےگا ۔چینی وفد نے اپنے حل طلب مسئلے کو حل کرنے پر چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔