22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزانہ و محصولات کی دبئی اسلامی بینک کے گروپ سی...

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات کی دبئی اسلامی بینک کے گروپ سی ای او سے ملاقات

- Advertisement -

واشنگٹن۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے دبئی اسلامی بینک کے گروپ سی ای او ڈاکٹر عدنان چلوان سے ملاقات کی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کی مالی ضروریات پوری کرنے میں بروقت مدد فراہم کرنے پر بینک کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں بینک کے آپریشنز میں توسیع کے عزم کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے آگاہ کیا کہ حالیہ دنوں میں فِچ اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔

انہوں نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں رسائی کے لیے بانڈز کے ذریعے فنڈنگ کے تنوع کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ملاقات میں دبئی اسلامی بینک کی جانب سے مختلف قرضوں کی پیشکش پر تبادلہ خیال ہوا اور اس حوالے سے باہمی تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517167

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں