وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اپر اورکزئی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ، شہید سپاہی ایوب کو خراج عقیدت

142
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپر اورکزئی میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے سپاہی ایوب کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں وزیرداخلہ نے شہید سپاہی ایوب کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

انہوں نے ضلع سوات کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی کانسٹیبلز جاوید، رحمت اور پولیو ورکر آفاق کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سپاہی ایوب نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کرکے اعلیٰ مثال قائم کی۔

ہمارے بہادر سپاہیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانیں قربان کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ پاکستان کی بقا ء کی جنگ ہے، پرامن اور محفوظ پاکستان بنانے کی جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔