کوئٹہ۔19ستمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے ہیڈ کوآرٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا ،دورہ کے دوران انہوں نے صوبے میں دہشتگردی اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے فرنٹئیر کور کی کاوشوں کو سراہا اور یادگار شہداپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیر داخلہ کو فرنٹئیر کور بلوچستان کی آپریشنل تیاریوں پر ، سرحدوں کی نگرانی اور صوبے میں امن و امان کے قیام میں فورس کے کردار پر بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے وفاق کی جانب سے بم ڈسپوزل کے جدید آلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیے۔