27.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومزرعی خبریںوفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، چاول اور کپاس...

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، چاول اور کپاس کے بیجوں کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 06 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، چاول اور کپاس کے بیجوں کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا ۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چاول اور کپاس کے بیجوں کی دستیابی اور ان کے ضابطہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

غیر قانونی بیجوں کی فروخت اور زرعی پیداوار میں بہتری کے لیے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ آئندہ کاشت کے سیزن کے لیے کپاس کے بیجوں کی مجموعی ضرورت 53,796 میٹرک ٹن ہے جبکہ 50,000 میٹرک ٹن سے زائد بیج پہلے سے دستیاب ہیں، ملک بھر میں کپاس کے بیجوں کی کسی قسم کی قلت نہیں ہو گی۔ وفاقی وزیر نے غیر مصدقہ بیجوں کی فروخت پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مارکیٹ میں غیر معیاری اور جعلی بیجوں کی دستیابی عام ہے۔

- Advertisement -

اجلاس کو بتایا گیا کہ کئی کمپنیاں اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث پائی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت نے 392 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے جو غیر مصدقہ اور جعلی بیج فراہم کر رہی تھیں۔وفاقی وزیر نے مقامی سطح پر بیجوں کی تیاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درآمدی بیجوں پر انحصار کم کرنے اور مقامی اقسام کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصدقہ بیجوں کے استعمال کو فروغ دے کر ہم فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ اور زرعی شعبے میں پائیداری لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جو کبھی زرعی جدت طرازی میں بھارت سے آگے تھا ، یہ افسوسناک ہے کہ آج ہم بیجوں کے معیار اور پیداوار کے معاملے میں بھارت کی مثالیں دیتے ہیں۔

انہوں نے بھارتی بیجوں کی سمگلنگ اور سوشل میڈیا پر ان کی کھلی تشہیر پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وزارت متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔

قیمتوں میں غیر ضروری اتار چڑھائو پر قابو پانے کے لیے وفاقی وزیر نے بہتر بیجوں اور جدید کاشت کاری کے طریقوں کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے،جو بیجوں کے معیار کی نگرانی، جعلی بیجوں کی فروخت کی روک تھام اور سخت قوانین کے نفاذ کو یقینی بنائے گی۔نئے ضوابط کے تحت، بیج فراہم کرنے والی کمپنیوں کو پانچ سال کے لیے رجسٹر کیا جائے گا جس کے بعد ان کی کارکردگی اور معیار کی بنیاد پر رجسٹریشن میں توسیع دی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593456

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں