
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے وزارت ریلوے میں اہم ملاقات کی۔ ایرانی سفیر نے کوئٹہ۔تفتان سیکشن کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ کوئٹہ تفتان دونوں ممالک میں ریلوے کے تعلقات کےلئے بہت اہم ہے، اس سیکشن کی اپ گریڈیشن کی اشد ضرورت ہے۔ دونوں شخصیات نے ریلوے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں ریلوے کے معاملات کو حل کرنے کےلئے دونوں ممالک کے مابین ایک ٹیکنیکل کمیٹی بنانے پر رضا مندی ظاہر کی گئی۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور، ڈی جی پلاننگ محمد یوسف اور ڈی جی ٹیکنیکل منور شاہ بھی موجود تھے۔