وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس، بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں راشن وطبی امداد کے اقدامات کو سراہا

57
مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 سٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں چین سے 16 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، خواجہ سعد رفیق

لاہور۔6اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈکوارٹر میں اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے کو بلوچستان میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں میں راشن اور طبی امداد کی فراہمی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر نے متاثرہ علاقوں میں ریلوے کی جانب سے راشن اور طبی امداد کی فراہمی کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات کو سراہا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی ڈویژن میں میٹنگ اور بولاری کے درمیان بارشوں کے باعث ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہوا جس کے اثرات ابھی تک چل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ سیلابی ریلوں سے بچائو کیلئے حکمتِ عملی تیار کرنے کے لیے پلان تیار کیا جائے،

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کوچز کی دستیابی کیلئے ریلوے ورکشاپس مغلپورہ میں پرانی کوچز کو جلداز جلد استعمال کے قابل بنایا جائے اورکوچز کی تیاری میں اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ اس کی لاگت کو چ کی معیاد کے دوران ہی حاصل کر لی جائے،انہوں نے کہاکہ مغلپورہ ورکشاپ کی مشینری کو فوری اپ گریڈ کرنے کا پلان مرتب اورپرانی مشینری کے متبادل نئی مشینری لگائی جائے

،ورکشاپس میں ویئر ہائوسز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے تاکہ سامان کی دیکھ بھال اورنگرانی ہو سکے،وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے ہر ڈویژن میں سٹالز/کھوکھا بازار کا پلان تیار کرے گی تاکہ ریلوے ریونیو میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔