17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر سردار محمد یوسف کو حج انتظامات ، وزارت کے ذیلی...

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کو حج انتظامات ، وزارت کے ذیلی اداروں اوردیگر امور پر تفصیلی بریفنگ

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف خان نے کہاہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں بطور مسلمان ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اپنی غیرمسلم آبادی کی مذہبی اور شخصی آزادی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرناہوگا۔

پیرکو انہوں نے بطور وزیر مذہبی امور وزارت کاقلمدان سنبھالا۔ اس موقع پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج انتظامات ، وزارت کے ذیلی اداروں اوردیگر امور پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا قانون قرآن وحدیث ہے ، ہم مسلمان ہیں اس لئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا اور ملک میں غیرمسلم آبادیوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہوگا اور ان کی مذہبی امور شخصی آزادی کے حوالے سے اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے اس با ت پر زور دیا کہ حج 2025 کے موقع پرعازمین کی تربیت میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے تاکہ پاکستان عازمین حجاز مقدس میں قیام کے دوران سعودی قوانین کے مطابق رہ سکیں بلکہ مناسک حج کی ادائیگی میں بھی انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ حج کے موقع پر تمام عازمین کونظم وضبط کا خیال رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امورکی ذمہ داری ہے کہ وہ خوش اسلوبی سے حج انتظامات کو پایہ تکمیل تک پہنچائے بلکہ یہ ہماری دینی فریضہ بھی ہے کہ اللہ کے مہمانوں کی جس قدر ہو زیادہ سے زیادہ اللہ کی رضا کےلئے خدمت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی دونوں حج سکیموں کے عازمین کو سہولیات کی فراہمی وزارت مذہبی امور کی ذمہ دار ی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570731

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں