وفاقی وزیر شیری رحمان اقوام متحدہ میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کریں گی

205

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان اقوام متحدہ میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کریں گی۔ وہ اسٹاک ہوم 50 اجلاس میں شرکت کے لئے سویڈن میں موجود ہیں جو 3 جون 2022 تک جاری رہے گا۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ سٹاک ہوم  50 میں پاکستان کے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے مسائل کو دنیا کے سامنے اٹھا ئیں گے ،مختلف تنظیموں، اسٹیک ہولڈرز، سول سوسائٹی اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندگان سے ملاقاتیں ہونگی ۔

اجلاس میں ماحولیاتی بحران، آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے-پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے-شیری رحمان پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور مختلف موضوعات پر بات کریں گی۔