وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا ژوب میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

173
Abdul Aleem Khan
Abdul Aleem Khan

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ژوب میں کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، ژوب سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 15 خوارجی دہشت گردی جہنم واصل ہوئے تھے۔

اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ خوارجیوں کے مقابلہ کرتے ہوئے سپاہی عارف الرحمن وطن پر جان نچھاور کر گئے، ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلندا ور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔