اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے جمیعت علماء پاکستان، آزاد جموں و کشمیر کے وفد نے خان عبدالقیوم خان کی زیرقیادت ملاقات کی جس میں کشمیر کے حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اس سے قبل وفد نے پیر نور الحق قادری کی ہمشیرہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔