وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق امور پر اجلاس

132

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق امور پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین مین ایچ ای سی اور ایچ ای سی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بد ترین مالی مسائل کے باوجود ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی نہیں کر رہے ، ایچ ای سی کے لئے اس کی طلب سے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل تعلیم کے شعبے میں ترقی پر منحصر ہے ، جامعات اور صنعتی اداروں کے مابین مضبوط ربط قائم کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی جامعات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے سالانہ کارکردگی آڈٹ شروع کرے ، انجینئرنگ یونیورسٹیوں کی لیبارٹریوں کو جدید آلات فراہم کئے جائیں ۔