وفاقی وزیر و چیئر پرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری کا ضیا محی الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت

205
شازیہ مری
حکومت نے سماجی بہبود کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا ، شازیہ مری

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر و چیئر پرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیا محی الدین بہترین اداکار اور اعلی پائے کے کمپیئر تھے۔ پیرکو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم علم، ادب، و فن صداکاری اور اداکاری کے حوالہ سے ایک ادارے کا درجہ رکھتے تھے۔ضیا محی الدین کی علمی اور فنی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کے لئے بلندئ درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔