وفاقی وزیر چوہدری محمدبرجیس طاہر کا نظام پور دیوا سنگھ میں گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

180

ننکانہ صاحب ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ میں پانامہ کیس سے متعلق ثبوت دینے میں ناکامی کے بعد اب پسپائی کا شکار ہیں اور ایک بار پھر حسب معمول ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے یہ بات آج ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ کے نواحی قصبے نظام پور دیوا سنگھ میں گیس کی فراہمی سے متعلق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کی جانب سے وزیراعظم محمدنواز شریف پر لگائے گئے الزامات غلط ہونے پر اب عمران خان ایک نئی راہ ِ فرار اختیار کر رہے ہیں اور انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے اِس کیس سے متعلق کسی قسم کے کمیشن بنائے جانے کے امکان کی مخالفت کر دی ہے ۔