وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خوارجی دہشتگردوں کی پاک افغان بارڈر سے ژوب کے علاقے سمبازہ میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

79
Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کی پاک افغان بارڈر سے ژوب کے علاقے سمبازہ میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی بلوچستان میں دراندازی کو ناکام بنایا اور دراندازی کرنے والے 6خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔