36.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومتازہ ترینوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا گوجرانوالہ میں مرکز مصطفی کا دورہ،مولانا محمد...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا گوجرانوالہ میں مرکز مصطفی کا دورہ،مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات

- Advertisement -

لاہور۔18مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں مرکز مصطفی کا دورہ کیا اور مرکز کے مختلف سیکشنز کامعائنہ کیا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرکز مصطفی کے سرپرست اعلی مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات کی۔ انہوں نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفی کے مثالی کردار کو سراہا اور مرکز کے طلبا کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی، عظیم فتح پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الفتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہو گئی۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن اب کوئی بھی مس ایڈوینچر سے قبل سو بار سوچے گا۔

- Advertisement -

مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا کہ پاکستانی قوم دندان شکن جواب چاہتی تھی جو ہماری بہادر مسلح افواج نے دیا، قوم نے مثالی جرات اور بے خوفی کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالی کی مدد شامل حال رہی۔ بعد ازاں سرپرست اعلی مرکز مصطفی مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598371

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں