اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے 92 نیوز کے بیورو چیف طارق عزیز کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طارق عزیز کے چھوٹے بھائی سلیم نواز کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں طارق عزیز اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔