وفاقی پولیس نے مختلف علاقوں سے 10جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا

100
گرفتار

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی پولیس نےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 10جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے ملزمان سے چرس، ہیروئن اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران تھانہ آبپارہ پولیس نے شراب فروشی میں ملوث تین ملزمان ساجد، محمود احمد اور نادر مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 60 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ تھانہ شالیمار پولیس نے ملزم محمد آصف کو گرفتار کرکے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا۔ تھانہ سمبل پولیس نے دو ملزمان منصف عالم اور محبوب الرحمان کو گرفتار کر کے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلئے۔

تھانہ ترنول پولیس نے ملزم بلال حیدر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 640گر ام ہیر وئن برآمد کرلی۔ تھا نہ سنگجانی پولیس نے ملزم غلام عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزم طارق اقبال کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھانہ شمس کا لونی پولیس نے ملزم زین اللہ کو گرفتار کرکے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔