ویمن ڈے کے سلسلہ میں پی سی بی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام ،پی سی بی کے چیئرمین اور دیگر عہدیدران کی شرکت

56

لاہور۔8 مارچ(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ویمن ڈے منایا گیا ۔اس سلسلہ میں پی سی بی ویمن ونگ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ایک تقریب منعقد کی ۔اس موقع پر پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی ،چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ،قومی ویمن ٹیم کی اراکین بھی موجود تھیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ویمن کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے اسلئے پی سی بی ویمن کو بااختیار بنانے ،ان کے حق کو محفوظ بنانے اور انہیں یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنا کردا ر بھرپور طریقے سے ادا کررہی ہے ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ویمن ٹیم کی ٹریننگ کے دوران ملک بھر سے آنے والی نوجوان ویمن کرکٹرزکو دیکھ کر پی سی بی چیئرمین بہت خوش ہوئے ۔