پیرس ۔ 10 جون (اے پی پی) آٹھویں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (آج) تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں ویمنز فٹ بال عالمی کپ ٹورنامنٹ شروع ہوچکا ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں ( منگل کو) منگل کو تین میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ گروپ ای کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ گروپ ایف کی ٹیموں چلی اور سویڈن کے درمیان کھیلا جائےگا جبکہ اسی روز کا تیسرا اور آخری میچ گروپ ایف کی ٹیموں امریکا اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔