یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی

یورپین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ
یورپین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ

لندن ۔ 10 جون (اے پی پی)یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی رہی جس کی وجہ کمزور امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ ہے ۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس پیر کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.4 فیصد بڑھ کر 7358.16 پوائنٹ رہا۔پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.3 فیصد بڑھ کر 5382.29 پوائنٹ رہا۔ فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس سرکاری تعطیل کے باعث بند رہا۔