ٹاپ سیڈڈڈینیئل مدویدیف اوپن 13 ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

126

مورسیل۔14فروری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے اوپن 13 ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔29 سالہ روسی ٹینس سٹار ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی پیئر ہیوگس ہربرٹ کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ فرانس کے مشہور شہر مورسیل میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

جمعہ کو پیلس ڈیزسپورٹس ڈی مارسیل میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 29 سالہ روسی ٹینس سٹار ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی پیئر ہیوگس ہربرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔