ٹرک اور بولان کیری میں تصادم کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق

112
accident

مظفرگڑھ۔ 05 اگست (اے پی پی):ٹرک اور بولان کیری میں تصادم کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے مضافاتی علاقے اڈہ پختون آباد کے مقام پر ایک ٹرک اور بولان کیری میں تصادم کے نتیجے میں ملتان شہر کے رہائشی 14 سالہ محمد عامر ولد محمد صابر اور 40 سالہ محمد باقر ولد محمد شفیع موقع پر جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراً قریبی کی پوائنٹ چوک سرور شہید سے ایک ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا، ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو پولیس کی نگرانی میں ڈیڈ باڈی شیٹ سے ڈھانپ کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا ہے،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے۔