اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ٹیک کرنچ ڈسرپٹ‘‘ میں شرکت کے لئے 12اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتیں ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش امریکا کے شہرسان فرانسسکو میں 28 تا 30اکتوبر جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آٹی سروسز سے وابستہ افراد و ادارے …
عالمی تجارتی نمائش ٹیک کرنچ ڈسرپٹ میں شرکت کے لئے درخواستیں 12اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ٹیک کرنچ ڈسرپٹ‘‘ میں شرکت کے لئے 12اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتیں ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش امریکا کے شہرسان فرانسسکو میں 28 تا 30اکتوبر جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آٹی سروسز سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








